عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، 500 اہلکار تعینات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔پانچ سو اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ اور نیب کورٹ تعینات ہیں۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چاروں اطراف سے داخلی راستے بند۔۔۔اسلام آباد پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر تعینات ۔۔۔ایف سی اور رینجرز کے سو اہلکار بھی تعینات ۔۔۔ہنگامہ آرائی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے قیدی وین بھی موجود۔۔۔۔کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمز سادہ کپڑوں میں تعینات۔۔۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی،،،پولیس حکامہنگامہ آرائی کی صورت میں پولیس نے آنسو گیس کے انتظامات بھی کر رکھے ہیں