اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کو نجم ثاقب نثار کیخلاف کارروئی کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کیخلاف کمیٹی کو کارروائی کرنے سے سے روک دیا ۔اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،سنگل رکنی بینچ نے اسپیشل کمیٹی کی کی جانب سے نجم ثاقب کو جاری کیے گئے سمن کو معطل کردیا۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ یہ آڈیو ریکارڈ کون کرتا ہے ؟ عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلبکرتے ہوئے فریقین کو 19 جون کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔