امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 20سال بعد فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہو گئی

نیو یارک(نیوزڈیسک) امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20سال بعد فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہو گئی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس حوالے سے بتایا کہ فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 20 سال بعد ملاقات کی ، یہ ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی،پولیس حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے اجازت نہیں دی تھی ۔ سفید سکارف اور خاکی جیل ڈریس میں ملبوس ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائیں ۔سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی صورتحال تشویشناک ہے ، عوام آوازاٹھائیں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے ۔