Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کیلئے اقبال حمید الرحمان کے نام کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت پاکستان عارف علوی نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کیلئے اقبال حمید الرحمان کے نام کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید الرحمان کے نام کی سفارش کی تھی،جسٹس اقبال حمید الرحمان چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔