اسلام آباد(اے بی این نیوز) مرکزی رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر کہا کہ حکومت کی وحشت اور بربریت کی انتہاتحریک انصاف سے وابستہ افراد کے کاروبار اور فیکٹریاں بھی انتقام کی آگ میں تباہ کرنے لگے فسطائیت حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں کے تقدس کی پامالی اور تباہی کے بعد کاروبار بھی تباہ کرنے لگی فیکٹریز، ہوٹلز اور دیگر کاروباروں کی تباہی کے ذریعے غریب محنت کشوں سے روزگار چھینا جارہا ہے سیاسی انتقام میں اندھی امپورٹڈ سرکار پہلے سے سنگین مشکلات کی شکار معیشت کو بھی انتقام کی آگ میں جلانے لگی ۔اسلام آباد انتظامیہ نے کل علی نواز اعوان کےگھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑااس افسوسناک کارروائی کے دوران گھر میں علی نواز اعوان کی بوڑھی ماں اور سپیشل چائلڈ بہن موجود تھیںکل علی نواز اعوان کے گھر کے ایک حصے کو مسمار کرنے کے بعد آج پولیس نے علی نواز اعوان کا بزنس آفس (مراد ٹریولز) کو بھی سیل کردیا اس سے پہلے ملک عامر ڈوگر اور فیملی کے تمام کاروبار جس میں پٹرول پمپ اور میرج ہالز شامل ہیں کو سیل کردیا گیااوکاڑا میں تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز کے گھر مسمار کیے گئے پی پی 68 سے قمر خان کی فیکٹری قمر چائے فیکٹری کو غیر قانونی اور ناجائز طور پر سیل کردیا گیاکراچی میں خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بھی توڑ ڈالا تھا۔
*حکومت کی وحشت اور بربریت کی انتہا*
*تحریک انصاف سے وابستہ افراد کے کاروبار اور فیکٹریاں بھی انتقام کی آگ میں تباہ کرنے لگے*
*فسطائیت حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں کے تقدس کی پامالی اور تباہی کے بعد کاروبار بھی تباہ کرنے لگی*
فیکٹریز، ہوٹلز اور دیگر کاروباروں کی تباہی کے…
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 28, 2023