اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار ، جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر کی ضمانت میں 29مئی تک توسیع،،انسداد دہشت گردی کے تحت درج کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،عدالت نے 10رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں،عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8جون تک توسیع،ڈاکٹر یاسمین راشدکو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا، عدالت نے میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،سینیٹر اعظم سواتی اور مراد سعید نے گھروں پر چھاپوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،،تحریک انصاف کے29زیر حراست کارکنوں کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔















