اہم خبریں

پی ایم اینڈ ڈی سی نے وعدہ کے مطابق غیر ملکی طلباء کے لیے این ای بی امتحان کا انعقاد کرالیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پی ایم اینڈ ڈی سی نے وعدہ کے مطابق غیر ملکی طلباء کے لیے این ای بی امتحان کا انعقاد کرالیا،پی ایم اینڈ ڈی سی نے NEB 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 23 مئی کو نیشنل ایکویلنس امتحان (NEB) کا انعقاد کیا، ٹیسٹ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) میں نو منتخب کونسل کے فیصلے کے مطابق لیا گیا،پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحان سے قبل تمام ضروری انتظامات کیے جس پر طلبہ نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق امتحان کے لیے مقررہ امیدواروں کی کل تعداد 512 تھی جن میں سے 370 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔جامع جائزہ اور تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد، نتیجہ آر ایم یو کی طرف سے مرتب اور تیار کیا گیا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے NEB کے نتیجے کا اعلان کیا اور اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔ طلباء اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے ویب سائٹ www.pmdc.pk پر جا سکتے ہیں۔صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات کو خصوصی رعایت دی ہے جن کی تعلیم پر افغان حکومت اور یوکرائنی طالب علموں نے پابندی عائد کی تھی جن کی تعلیم جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان وقت سے پہلے کر دیا گیا تھا تاکہ امتحان دینے کے خواہشمند طلباء اس کے مطابق تیاری کر سکیں،این ای بی کا امتحان سال میں دو بار ان طلباء کے علم، طبی مہارتوں اور پیشہ ورانہ اوصاف کا جائزہ لینے اور اس کی نگرانی کے لیے منعقد کیا جائے گا،ڈبلیو ایف ایم ای کے ساتھ ایکریڈیٹیشن ہماری اولین ترجیح ہے اور اسے تیز رفتاری سے شروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں