لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو شہید کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں۔ عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج نواز شریف کے خلاف غلط کھیل کا اعتراف کر رہا ہے۔ نہ میں اور نہ نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں۔ ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب ہم وہی دیکھ رہے ہیں۔















