اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارٹی عہدے چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے بی این سے بات جیت کرتے ہویے کہا ہے کہ پندرہ دن قید تنہائی کاٹی ہے آج بیگم کے ساتھ کھانا کھاؤں گا جس پر اے بی این کے نمایندے جاوید شہزاد نے ان سے کہا کہ آج بیگم کے ساتھ ڈنر میں منیو کیا ہوگا جس پر انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کچھ اچھا ہی ہوگا اے بی این نے جب ان سے کہا کہ آپ کھاناہمارے ساتھ ہی کھا لیں اس پر اسد عمر کا۔ کہنا تھا کہ پندرہ دن کی قید کے بعد آج مجھے بیگم کے ساتھ کھانا کھانے دیں اسد عمر سے جب پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہی ہے اس پر وہ مسکرادئیےاور جواب دینے سے معذروی کا اظہارانکی آنکھوں سے جھلک رہا تھا جب ان سے پوچھا گیا کہ نئی سیاسی جماعت بن رہی ہے تواس پر انھوں مسکراتے ہوئے جواب دیئے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ گے وہ پریس کلب میں بھی وہائٹ ڈبل کیبن میں آئے تھے پریس کانفرنس کے بعد میڈیا نے انکو گھیرے میں بھی لے لیا اور اس دوران انکو بھی دھکم پیل کے باعث دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔















