اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف پر پابندی لگی تو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، رہنما تحریک انصاف سینیٹر علی ظفر کی گفتگو انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور مظاہروں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،، قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے















