اہم خبریں

سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نادیہ شیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نادیہ شیر نے کہا کہ مزید اس شرپسند جتھے کا حصہ نہیں بن سکتی، پی ٹی آئی سے مستعفی ہو رہی ہوں، اب اس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی عوام سے بات کرنا چاہتی ہوں، ایک مسلمان ہونے کی وجہ سے برائی کو سپورٹ نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت میں مسائل ہوتے ہیں لیکن ان کی حد ہوتی ہے، پی ٹی آئی میں عمران خان کے سوا کسی کو نہیں سنا جاتا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین، عون چوہدری اور فیصل واوڈا اس کی مثال ہیں، پارٹی رہنماؤں میں کوئی رائے دینا چاہے تو اُسے سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں