اہم خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان خان ترکئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی نے کہا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر قیادت کا شکر گزار ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپنی اور بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔

متعلقہ خبریں