اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ فواد چوہدری کے بھائی جو رکن قومی اسمبلی بھی ہیں ،پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے فواد چوہدری کو اپنے ضلع اور گھر کی خبر لینے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری کو پتہ ہونا چاہیئے کہ ان کے بھائی ہماری جماعت جوائن کر چکے ہیں ۔
