بائبل وزڈن نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،بابراعظم کو کپتانی مل گئی،اماالحق بھی ٹیم میں شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے رسالے وزڈن نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر دوہزاربائیس کا اعلان کردیا، بابر اعظم کو کپتانی مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے رسالے وزڈن نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر دوہزاربائیس کا اعلان کیا ،ٹیم کا کپتان پاکستان کے بابراعظم کو بنایا گیا ہے، بابر کے ساتھ پاکستانی اوپنرامام الحق بھی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زیمپا، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور بھارت کے محمد سیراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔