اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی تھی لیکن 500 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔گلوبل وارمنگ دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو موسمیاتی شدت کا سامنا ہے۔رواں برس پاکستان بھی موسمیاتی شدت کا خطرناک شکار رہا اور ریکارڈ توڑ مون سون بارشیں سیلاب کا سبب بھی بنی ہیں۔ سال 2022 پاکستان کی تاریخ کا بدترین سال ثابت ہوا کیونکہ مون سون کی ریکارڈ توڑ بارشوں نےصوبہ سندھ اور بلوچستان کا نقشہ بدل دیا۔انہوں نے کہاکہ رواں برس سندھ میں مون سون کے دوران 500 فیصد سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ بارش پڈعیدن میں3 ماہ میں 1763 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، موہن جو داڑو میں 990.5 ملی میٹر، لاڑکانہ میں 917.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔