اہم خبریں

پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کیلئے انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کیلئے انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیدی، مظاہرے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں،پنڈال میں ٹینٹ ،خیمے اور واش رومز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامی کمیٹی نے سرینا چوک تک پنڈال میں اسپیکر اور دیگر اہم انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ، پی ڈی ایم کے رہنماو ں کا کنٹینر سپر یم کو رٹ او ر پا رلیمنٹ کے با ہر لگا دیا گیا ،، کنٹینر پر پی ڈی ایم رہنما و ں کی تصا ویر والا بینر آ ویزاں کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں