پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ بجٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے جو تعاون چاہیے وہ اسے نہیں مل رہا۔ دہشتگردی کی لہر ہم تو لے کر نہیں آئے بلکہ ہم نے بہت سے حملوں کو ناکام بنایا۔ ریاستی سطح پر افغان حکومت سے کے پی حکومت نہیں وفاق بات کرسکتا ہے کیونکہ یہ بڑی سطح کا کام ہے، وفاق اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے لیکن وہ تعاون نہیں کررہا۔