اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رہنما پاکستان جمیعت علما اسلام مفتی ابرار احمد کے بھتیجے مفتی عثمان جمعرات کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی ابرار احمد کے بھتیجے مفتی عثمان خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم نوجوان کی کامل مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی مفتی ابرار احمد کے بھتیجے کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی عثمان خوش اخلاق، لائق و فائق نوجوان تھے۔مولانا عبدالغفورحیدری کا مزید کہنا تھا کہ مفتی عثمان کو اللہ تعالی نے جوانی میں ہی اپنے پاس بلا لیا، ان کے انتقال کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہوا، اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔