اہم خبریں

گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے معاملے کو نمٹانے کے لیے تین ایام کار میں رپورٹ کو حتمی شکل دے جا ئے،اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک  )وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج فنانس ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، اشفاق یوسف تولہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس اور پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے قائم کمیٹی نے گردشی قرضے کے معاملے پر بریفنگ دی اور گردشی قرضہ کو کم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو ختم کرنے کی حکومتی ترجیحات پر زور دیا تاکہ اس شعبے میںمالی استحکام آئے اور ملک کی اقتصادی ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے معاملے کو نمٹانے کے لیے تین ایام کار میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے۔حکومت نے اس سے قبل گیس کے شعبہ میں گردشی قرضوں خاتمہ کے لیے اشفاق یوسف ٹولہ کی طرف سے بلائی گئی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

متعلقہ خبریں