اہم خبریں

ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا اہم کردار ہے ،صدر مملکت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹرکےفروغ کیلئےمسلسل کام ہو رہا ہے ،ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا اہم کردار ہے ،تمام شعبوں میں خواتین کو آگے لانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے،معاشرے کےہرفردکواپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،بدھ کو دوسرے پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے مسلسل کام ہو رہا ہے،فیصلہ سازی میں تاخیر سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے،ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ کا اہم کردار ہے۔صدر نے کام کے جامع ماحول اور کام کی جگہوں پر خواتین کو بااختیار بنانے پربھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں