اہم خبریں

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس،اراکین کو 100 فیصد حاضری یقینی بنا نے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک   )پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام اراکین کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، عمران خان نےپی ٹی آئی کے 178 ارکان جبکہ مونس الٰہی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ دو جنوری کو ہو نے والے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کرینگے۔سابق ڈپٹی اسپیکر اور چوہدری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں دینگے، چوہدری مسعود نے اسپیکر کو استعفا بجھوایا ہوا ہے تاہم استعفا منظور نہیں ہوا۔ عمران خا ن نے عثمان بزدار کو بھی حاضری کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں