اہم خبریں

وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے اٹھا رہ لا کھ سے زیادہ شکا یات کا ازالہ کیا، اعجا زاحمد قر یشی

اسلا م آ باد ( نیوز ڈیسک)وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے کہا ہے کہ ایشیا ئی محتسبین شکا یات نمٹا نے کے لئے پا کستان کے وفاقی محتسب کے تجر بات سے استفا دہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن (اے او اے) کے رکن مما لک کو پیش کش کی کہ پا کستان انصاف کی فراہمی اور گڈ گو رننس کے قیام کے لئے شکا یات کو نمٹا نے کا اپنا مر بو ط کمپیوٹر ائزڈ پروگرام اے او اے کے رکن مما لک کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فرا ہمی کے لئے شکا یات کا فو ری ازالہ ازحد ضرو ری ہے اور عوام النا س کے انصاف پر اعتماد کے لئے ضرو ری ہے کہ انصاف کا ایک صاف، شفا ف اور متحر ک نظام تشکیل دیا جا ئے جس کے لئے کمپیو ٹر ٹیکنا لو جی کو استعمال کیا جا نا چاہئے۔ وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گز شتہ روز ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کے تحت دو روزہ بین الا قوا می آ ن لا ئن ورکشاپ کے افتتاحی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں چین، ہا نگ کا نگ،انڈ ونیشیا، مکا ؤ، ملا ئیشیا، تھا ئی لینڈ، ازبکستان اور تر کی کے علا وہ پا کستان کے صو بہ سند ھ اور خیبر پختو نخواہ کے محتسبین، وفاقی ٹیکس محتسب اوربینکنگ محتسب کے 43 نما ئند گان کے علا وہ محتسب آ زاد جموں وکشمیر بھی شر کت کر رہے ہیں۔ ورکشا پ کا مقصد شکا یات کی کثیر تعداد کو بر وقت اور فو ری نمٹانے کے لئے جد ید انفا رمیشن ٹیکنا لو جی کو بر وئے کا ر لا نا ہے تا کہ ایک دوسر ے کے تجر بات سے فائد ہ اٹھا یا جا سکے۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کے صدر بھی ہیں اور اے او اے کا صدر دفتر وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ اسلا م آ باد میں واقع ہے۔ اعجا زاحمد قر یشی نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ اگلے سال جنو ری میں اپنے قیام کے چالیس سال پورے کر رہا ہے۔ اس دوران وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے اٹھا رہ لا کھ سے زیادہ شکا یات کا ازالہ کیا اور یہ سب کمپیو ٹر ٹیکنا لو جی کے جدید خطو ط پر استوار کئے گئے مر بوط نظام اور انٹر فیس کے استعمال سے ممکن ہوا، جس کے ذریعے وفاقی حکو مت کی 181 ایجنسیاں خود کار کمپیو ٹر ائزڈ نظام کے تحت ایک دوسر ے سے منسلک ہیں۔ وفاقی محتسب کے اسلا م آ باد میں ہیڈ آ فس کے علا وہ ملک بھر میں اٹھا رہ علا قا ئی دفا تر بھی عوام النا س کو گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔حا ل ہی میں وانا (جنو بی وزیرستان) اور صدہ ضلع کرم میں دو نئے شکا یات سنٹر قا ئم کئے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ ہم نے رواں سال میں شکا یات کو نمٹا نے کے لئے اپنے نظام کو ازسر نو تر تیب دیا، جس سے اس سال ریکا رڈ شکا یات آ ئیں اور ریکا رڈ فیصلے کئے گئے۔ اس کے علا وہ اس سال کھلی کچہر یوں، دفا تر کے دوروں اور تنازعات کے غیر رسمی حل کا نظام (IRD) بھی شر وع کیا گیا جس سے شکایات میں بہت زیا دہ اضا فہ ہوا ہے۔ان شکا یات کو نمٹا نے کے لئے انفارمیشن ٹیکنا لو جی بہت مو ئثر ثا بت ہوئی۔ انہوں نے اے او اے کے رکن مما لک کو تجو یز کیا کہ وہ پا کستان کے تجر بات سے فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے عوا م النا س کو فو ری انصاف فرا ہم کر نے کے لئے شکا یات کو نمٹا نے کے مر بو ط نظام سے استفا دہ کر یں۔

متعلقہ خبریں