گوادر ’حق دو تحریک‘ دھرنا، مظاہرین کا پولیس سے تصادم، فائرنگ سے اہلکار جاں بحق ہو گیا

گوادر (  نیوز ڈیسک)گوادر میں جاری حق دو تحریک کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل یاسر جاں بحق ہو گیا۔ترجمان پولیس نے کو بتایا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، جن کی سربراہی میں مظاہرہ جاری ہے۔ ہاشمی چوک پر تصادم کے دوران گولی سیدھی کانسٹیبل یاسر کی گردن میں لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عبد الخالق شیخ نے واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بتایا کہ حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرچکے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں گوادر میں جاری دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے تھے۔صوبائی وزیر داخلہ نے جاری بیان میں بتایا تھا کہ حق دو تحریک کے کچھ ایسے مطالبات ہیں، جو صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، کچھ نان کسٹم پیڈ کشتیاں پکڑی گئیں، جنہیں چھوڑنا صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں، احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لیا جارہا ہے۔