کراچی ،دکان میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) آکسیجن سلنڈر کی دکان پر دھماکہ،2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے یہ واقعہ آکسیجن سلنڈر کی دکان میں پیش آیا، جہاں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے دونوں افرادہسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔