Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سوات ،سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی

سوات (نیوز ڈیسک) ضلع کے سوات کے علاقے سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش ریجن تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 115 کلو میٹر تھی کسی جانی مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔