راولپنڈی(نیوز ڈیسک) خون سفید ہوگیا ، پولیس اہلکار نے اپنے چچا کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی ، پولیس اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ، ،مارا جانے والا پولیس اہلکار کا سگا چچا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں میں پیش آیا جس کے بعد پولیس اہلکار قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے ۔