اسلام آ باد(نیوزڈیسک) پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 44.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہفتہ وار بنیاد پر بھی اس مہنگائی میں تقریباً ایک فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مخلتف اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جن میں چکن، چینی، آٹے، آلو، انڈوں، کیلے اور دودھ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
