کوئٹہ(نیوزڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نیو کچلاک تھانے کی حدود میں رات 10 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
