راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان تعینات آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے رکشے پر راولپنڈی کی سیر کو یادگار قرار دیدیا، بہت مہمان نواز ہیں شہریوں کی بھی تعریف کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٓسٹریلین سفیر بغیر سفارتی پروٹوکول رکشے پر روانہ ہو گئے ، راولپنڈی ایک قدیم ترین شہر ہیں ، رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار تجربہ رہا، رکشے میں بیٹھ کر شہر کی تنگ تاریک گلیوں ،بازاروں میں گھومنا ہمیشہ یاد رہے گا۔ شہر کے لوگ مہمان نواز ۔آسٹریلوی سفیر سفید کرتا پاجامہ اور سبز ویسٹ کوٹ پہن کر پاکستانی رنگ میں رنگ گئے ،شہریوں کا خوش کا اظہار۔