کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی جس میں ٹیسٹ سیریز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔