اہم خبریں

سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا، حکومت کا چیف جسٹس اور ججز سے انتخابات کیس سے دستبردار ہو نے کا مطالبہ

لاہور( اے بی این نیوز  ) وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہو کہا کہ حالات کا تقاضا ہے چیف جسٹس اور ججز انتخابات کیس سے دستبردار ہو جائیں،اعلامیہ کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، وزیر خارجہ بلاول زرداری، مریم نواز اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں شریک حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے اہم فیصلے کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں ایک ہی دِن انتخاب ہونے چاہئیں، انحراف ملک کو تباہ کن سیاسی بحران میں مبتلا کر دے گا، یہ صورت حال ملک کے معاشی مفادات پر خودکش حملے کے مترادف ہو گی، سیاسی و آئینی بحران پیدا کرنے کی سازش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں