اہم خبریں

بنچ میں تقسیم ،عدلیہ کی ساکھ کیلئے ٹھیک نہیں ،بنچ متنازع ہو جائے تو انصاف نہیں ہوتا، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بنچ میں تنازعات اور تقسیم ،عدلیہ کی ساکھ کے لیے ٹھیک نہیں ،بنچ متنازع ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بنچ میں تنازعات اور تقسیم ،عدلیہ کی ساکھ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنچ اکثریت اور غیرجانبداری کھو چکا انہوں نے کہا کہ فیصلے سے پہلے بنچ متنازع ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا ۔


وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا فل کورٹ بنچ کی استدعا پھر مسترد کی گئی ،عدالت سے گزارش ہے فل کورٹ بنچ کی درخواست پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے، 3 ججز پر مشتمل بنچ کا فیصلہ عدالتی اجتماعی دانش نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو اپنی ساکھ بحال کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں