کراچی (نیوزڈیسک) گلستان جوہرمیں پاکستان علما کونسل کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرغنہ کا سراغ مل گیا ۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقیوم کے قتل میں پولیس کا افسرملوث نکلا۔گزشتہ دنوں مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سُپاری مبینہ طور پر پولیس کے افسرمحمد عتیق نے دی تھی،پولیس افسرعتیق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا اور قتل بھی ملزم عتیق کے گھرکے سامنے ہی کیا گیا۔ملزم پولیس افسرقتل کی واردات سے قبل وہ ملزمان سے رابطے میں تھا۔یاد رہے کہ مفتی عبدالقیوم کو گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جو پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن بھی تھے۔
