کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو گزشتہ منگل کو شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی حق میں ٹوئٹ کر دیا۔بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ ’سوچنا بھی منع ہے‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا اور کچھ سوچنا بھی منع ہے‘۔شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ پی سی بی کے ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی نے جس طرح بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیانات دیے ہیں انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔