اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔
