کراچی(نیوزڈیسک)نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب نومولود بچی کی لاش ملی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔ شبہ ہے کہ نومولود کو پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، فوری طور پر واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس سے قبل جب بھی نومولود کی لاش ملی ہے تو گلے میں پھندا نہیں ہوتا تھا۔اس لاش کے گلے میں پھندا ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی کو پھندے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔