لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں لیکن اعتماد کا ووٹ کب لینا ہے یہ فیصلہ عمران خان فیصلہ کریں گے،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے جوکچھ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے ہم اللہ کی مہربانی سے ہرمیدان میں سرخروہوکر نکلے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی تبدیلی کیلئے سندھ ہائوس اوراسلام آبادمیں جومنڈی لگی وہ سب کو پتا ہے،پارلیمینٹرینز کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی،ابھی ہمارے بندے توڑنے کیلئے ن لیگ نے بھی منڈی لگانی ہے،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میںہمارے نمبر زپورے ہیں،ہمیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے،جن کو پریشانی ہے انہیں پتا ہے،ایک اورسوال کے جوان میں انہوں نے کہاکہ کوئی پاگل ایم پی اے ہو گا جو اس صورتحال میں غائب ہوجائیگا۔