اہم خبریں

عوام کی خدمت کرنا چاہتاہوں،چوہدری نثار نے سیاست میں واپسی کا عندیہ دیدیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے سیاست میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین رہا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کرئوں گا جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں