اہم خبریں

پشاور،گیس لیکج کے باعث پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،متعددعلاقوں کو سپلائی بند

پشاور(نیوزڈیسک)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈنے کہاہے کہ گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کو گیس سپلائی بندکردی گئی ہے،گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزئی سے جاری ہے اورجیسے ہی مرمت کا کام مکمل ہوگاگیس سپلائی بحال کردی جائیگی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سوئی ناردرن گیس گیس پائپ لائنز لمیٹڈکے ترجمان نے بتایاکہ گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کو گیس سپلائی بند کردی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ چمکنی گیس پائپ لائن حادثے کے بعد مرمت کیلئےپوش علاقوں کو گیس سپلائی بندکی گئی ،پشاور کینٹ ،گورنرہاؤس اور وزیراعلی ٰہاوس ،پشاور،ترناب، ہشت نگری، اندرون شہر، رنگ روڈ ، کنٹونمنٹ اور صدر میں گیس سپلائی بند ہے،انہوں نے بتایاکہ شامی روڈ، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈاور چارسدہ روڈ میں بھی گیس کی سپلائی بند ہے،ترجمان سوئی ناردرن گیس گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزئی سے جاری ہے اورجیسے ہی مرمت کا کام مکمل ہوگاگیس سپلائی بحال کردی جائیگی،انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں