اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی محبت میں پی ٹی آئی کارکن نے نجی کمپنی کے 150 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ کر پارٹی پرچم لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں کپتان کا دیوانہ خطروں کا کھلاڑی نکلا، محمد آصف نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پارٹی پرچم کو ڈیڑھ سو فٹ اونچا لہر دیا، محمد آصف نے ڈیڑھ سو فٹ اونچے ٹاور کے اوپر چڑھ کر پارٹی پرچموں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔اس موقع پر محمد آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر میرے جان میری اولاد اور مال و زر قربان ہیں، میں سردی سے کانپ رہا ہوں، ٹاور پر ڈیڑھ سو فٹ کی بلندی پر جانا انتہائی مشکل تھا۔