اہم خبریں

پنجاب میں استحقاق کمیٹی کے ذریعے گورنر کو طلب کیا جائے گا، فوادچوہدری

لاہور(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں ہر حال میں تحلیل ہونی ہیں، الیکشن ہر حال میں ہوں گے۔پنجاب میں استحقاق کمیٹی کے ذریعے گورنر کو طلب کیا جائے گا، غیر منتخب گورنر منتخب لوگوں کو نہیں ہٹا سکتا، صدر سے درخواست ہے گورنر کے خلاف بروقت ایکشن لیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی غیر آئینی اقدامات کو عدالت نے مسترد کیا، عدالت کو انڈرٹیکنگ دی ہے کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر اسپیکر کو کہہ رہا ہے اجلااس بلائیں، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیراعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لے۔ مزید کہا کہ ہم پہلے ہی اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اپنے وکلا سے رائے لی اور چیف سیکرٹری کو بھجوا دی، جس طریقے سے چیف سیکرٹری سے دستخط کرائے گی کہا کہا جارہا ہے انہیں ان کے کمرے میں بند کر دیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں استحقاق کمیٹی کے ذریعے گورنر کو طلب کیا جائے گا، غیر منتخب گورنر منتخب لوگوں کو نہیں ہٹا سکتا، صدر سے درخواست ہے گورنر کے خلاف بروقت ایکشن لیں۔

متعلقہ خبریں