لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگا مہ آرائی شروع ہو گئی اورایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا اسی دوران پنجاب میں برسراقتدارحکومت کے اراکین نے گورنرپنجاب کے اقدام کیخلا ف قراردادمنظور کرلی جس خلاف اپوزیشن اراکین نے واک آئوٹ کیا، ایوان میں اتنا شوربرپاتھا کہ کان پڑی آواز نہیںسنائی نہیں دیتی تھی،حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے جبکہ اپوزیشن اراکین گھڑی چور کے نعرے بھی لگاتے رہے۔