بہاولپور(نیوز ڈیسک) صوبۂ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خواجہ سراء کو قتل کر دیا۔،قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔جمعہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بہاول پور کے محلہ اندرونِ احمد پوری گیٹ میں پیش آیا جہاں خواجہ سراء کی ہلاکت کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔بہاول پور پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب خواجہ سراء کے قتل کے خلاف بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سامنے خواجہ سراؤں نے احتجاج بھی کیا ہے۔