پی پی پی ڈیجیٹل ہوگئی،بلاول بھٹو نے بھی اپنا ٹک ٹاک اکاونٹ بنا لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنا ٹک ٹاک اکاونٹ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ نئی پروفائل تصویر” ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے ،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لوگ انہیں ٹک ٹاک پر فالوو کریں ,دوسری جانب اکاونٹ بناتے ہی ہزاروں لوگوں نے بلاول بھٹو کو فالوو کر لیا ہے جب کہ انہوں نے تین اکاونٹس کو فالوو کر رکھا ہے،جن اکاونٹس کو بلاول بھٹو نے فالوو کیا ہوا ہے ان میں بختاور بھٹو، اور پیپلز پارٹی کا اکاونٹ شامل ہے۔