کراچی (نیوز ڈیسک) روپیہ مزید تنزلی کا شکار،ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،ڈالر32 پیسے مہنگا ہوکر225 روپے 75 پیسے کا ہوگیا،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں بھی 145 پوائنٹس کمی۔جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان سامنے آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 39692 پر آ گیا ہے۔