اہم خبریں

موجودہ حکمران نیشنل سیکورٹی تھریٹ بن گئے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سمجھ نہیں آتی کہ پولیس چار پانچ دن پہلے وہاں کیوں گئی؟ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی 18 مارچ کو ہے، پچیس مئی کے بعد سے جو سلسلہ شروع ہوا رکنے کا نام نہیں لے رہا، پولیس نے وہاں جا کر پرتشدد کارروائی کی، میرے خیال سے پولیس بدنیتی اور غیر قانونی طور پر گئی، ہم پر لٹیرے اور اچکے مسلط کیے گئے ہیں، معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس بنی گالہ کا تھا اور یہ پہنچ گئے ،شبلی فراز کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ صرف یہ کام رہ گیا کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کریں؟ بے نظیر بھٹو کو بھی ختم کر دیا گیا، عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کرایا گیا مگر کامیاب نہیں ہو سکے، اس ملک میں عوام کے لیڈروں کو زندہ نہیں چھوڑا جاتا، موجودہ حکمران نیشنل سیکورٹی تھریٹ بن گئے ہیں، 1971 میں حق نہیں دیا گیا تو ملک دو لخت ہو گیا۔

متعلقہ خبریں