اہم خبریں

گورنر خیبرپختونخوا کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات،انتخابات سے متعلق تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر عارف علوی اور گورنر حاجی غلام علی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔اس کے علاوہ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے،خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ساتھ آج دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ خبریں