کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں اچانک بجلی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پیر کی شب شہر کے 40 فیصد سے زائد حصے میں اچانک بجلی بند ہونے سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔متاثرہ علاقوں میں صدر، لائنز ایریا، ڈی ایچ اے، پنجاب کالونی، نمائش سمیت ضلع جنوبی اورشرقی کے علاقے شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے بیشتر گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔
