اہم خبریں

ٹانک،مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی ،دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ جس پر ایک پولیس اہلکار نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد میں روکا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے آپریشن اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔

متعلقہ خبریں