اسلام آباد(اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ تحائف کرسی کو نہیں اس پربیٹھے شخص کو ملتے ہیں،تحفہ آپ کی ملکیت ہے آپ بیچ سکتے ہیں،تحائف کو جو قیمت لگائی جاتی ہے اصل قیمت اس کی چوتھائی بھی نہیں ہوتی، عمران خان نے پہلے تحائف بیچے ،پھررقم اداکی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان کے زمانے میں بہت سی چیزیں توشہ خانہ میں کئی ہی نہیں،عمران خان نے پہلے گھڑی بیچی پھر توشہ خانہ کو رقم اد کی۔انہوں نے کہاکہ ملک کا قانون ہے جو تحفہ آتاہے اس شخص کی ملکیت ہوتا ہے،تحائف کرسی کو نہیں اس پربیٹھے شخص کو ملتے ہیں،یہ ایسے تحفے ہوتے ہیں جوعام طور پربازار میں نہیں ملتے، ان کی اندازاً ویلیولگائی جاتی ہے ،تحائف کو جو قیمت لگائی جاتی ہے اصل قیمت اس کی چوتھائی بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے بطوروزیراعظم توشہ خانہ سے خط آتاتھا کہ یہ تحفے آپ کے ہیں،عوم کی ملکت نہیں،میرے پاس ان تحفوں میں سے آج کوئی تحفہ نہیں ہے،تمام تحفے آگے عزیزوں اور دوستوں کودے دیئے۔شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ تحفہ وزیراعظم کو ملاہوتا ہے،حکومت پاکستان یاتوشہ خانہ کو نہیں جو تحفہ ملتا ہے وہ ملٹری سیکرٹری توشہ خانہ میں بھیج دیتا ہے ، تحفہ آپ کی ملکیت ہے آپ بیچ سکتے ہیں ۔
